رسائی کے لنکس

اسرائیل کا اقوامِ متحدہ سے لبنان کے جنگ زدہ علاقوں سے امن فورس نکالنے کا مطالبہ

امریکہ نے لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی حملوں کی رپورٹس کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔

16:08 13.10.2024

اپنے عوام اور مفادات کے دفاع میں کسی ریڈ لائن کی پروا نہیں کریں گے: ایران

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اپنے عوام اور مفادات کے دفاع میں کسی ’ریڈ لائن‘ کی پرواہ نہیں کریں گے۔

انہوں ںے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مریکہ نے اسرائیل کو ریکارڈ مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے اور اب اسرائیل میں اپنا میزائل سسٹم لگا کر اپنے فوجیوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں خطے میں کسی باقاعدہ جنگ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

ان کے بقول ’یہ واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے عوام اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسی ریڈ لائن کی پرواہ نہیں کریں گے۔‘

15:53 13.10.2024

اقوامِ متحدہ لبنان کے جنگی علاقوں سے امن فورس نکال لے: نیتن یاہو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کے ان علاقوں سے اپنی بین الاقوامی امن فورس نکال لے جہاں لڑائی جاری ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج اقوامِ متحدہ کو بارہا ان علاقوں سے فوج نکالنے کا کہہ چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فورس کی موجودگی انہیں دراصل حزب اللہ کا یرغمال بنارہی ہے۔

15:43 13.10.2024

پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے 27 فلسطینی طلبہ قاہرہ سے لاہور روانہ

غزہ سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے 27 فلسطینی طلبہ مصر سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کے مطابق یہ غزہ سے تعلق رکھنے والے یہ طلبہ لاہور پہنچ کر اپنی باقی تعلیم مکمل کریں گے۔

سفارت خانے کے مطابق یہ ان 192 فلسطینی طلبہ کا پہلا بیچ ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی خرچ پر جن کی تعلیم پاکستان میں مکمل کرانے کا اعلان کیا تھا۔

14:27 13.10.2024

لبنان میں بین الاقوامی امن فورس پر اسرائیلی حملوں کی رپورٹس پرامریکہ کا اظہارِ تشویش

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے ہفتے کو اپے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ کو لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیل کے حملوں کی رپورٹس سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں لائیڈ آسٹن نے لبنان میں تعینات بین الاقوامی امن فورس کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی امن فورس کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG