رسائی کے لنکس

 شمالی لبنان کے گاؤں ایتو میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے مقام پر ریڈ کراس کی گاڑیاں کھڑی ہیں فوٹو رائٹرز 14 اکتوبر 2024
شمالی لبنان کے گاؤں ایتو میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے مقام پر ریڈ کراس کی گاڑیاں کھڑی ہیں فوٹو رائٹرز 14 اکتوبر 2024

شمالی لبنان میں اپارٹمنٹ بلڈنگ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے

لبنانی ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ پیر کو لبنان کے جنوب اور مشرق میں واقع حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے گڑھ سے دور ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے

11:41 14.10.2024

غزہ کے میڈیکل کے 27 طلبہ پاکستان پہنچ گئے

جنگ زدہ علاقے غزہ کے 27 طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ فلسطینی طلبہ میڈیکل کے طالب علم ہیں جو اپنی ڈگری مکمل کرنے کے لیے مصر کے راستے پاکستان پہنچ پہنچے ہیں۔

لاہور پہنچنے پر غیر سرکاری تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے طلبہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

گزشتہ روز قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے بتایا تھا یہ غزہ سے تعلق رکھنے والے یہ طلبہ لاہور پہنچ کر اپنی باقی تعلیم مکمل کریں گے۔

سفارت خانے کے مطابق یہ ان 192 فلسطینی طلبہ کا پہلا بیچ ہے جن کی تعلیم پاکستان میں مکمل کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔


09:30 14.10.2024

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل کی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اس کے چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

حزب اللہ کے دو ڈرون طیارے بن یامینہ کے علاقے میں گرے ہیں۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈرون حملوں میں 67 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹرز اور ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بعض زخمی فوجی وردیوں میں ہیں جب کہ سادہ لباس زخمیوں کے بارے میں واضح نہیں ہے کہ وہ عام شہری ہیں یا وہ بھی فوجی اہلکار ہیں۔

09:29 14.10.2024

اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

اسرائیل کے وسطی علاقوں پر دو ڈرون حملے کیے گئے ہیں جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے جنوبی شہر حیفا سے 30 کلو میٹر دور واقع بن یامینہ فوجی کیمپ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے حزب اللہ کے ڈورن حملے اور اس میں لوگوں کے نشانہ بننے کی تصدیق کی ہے۔

09:28 14.10.2024

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں پانچ بچے ہلاک

غزہ میں سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اتوار کو الشطی مہاجرین کیمپ پر کیے گئے ڈرون حملے میں پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ کے محکمۂ سول ڈیفنس کے ایک ترجمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ رضا کاروں کو پانچ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اسرائیل نے اس مقام پر ڈرون حملہ کیا تھا جہاں کھیل میں مصروف بچے نشانہ بنے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی لاشیں الشفا اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں لگ بھگ 42 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG