رسائی کے لنکس

لاپتا طیارے کی تلاش، سیٹلائٹ کی مدد سے


فائل
فائل

کمپنی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی غیر معمولی ٹریفک کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اُس مقام کی تصاویر کی ایک نئی کلیکشن شائع کرے گا، جہاں یہ طیارہ لاپتا ہوا

کولوراڈو میں قائم، سیٹلائٹ تصاویر سے متعلق ادارے، ’ڈجیٹل گلوب‘ نے کہا ہے کہ اُس نے ’ٹام نوڈ‘ نامی اپنے انٹرنیٹ پلیٹفارم کو ’متحرک‘ کر دیا ہے، جسے کمپوٹر اور انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر فرد استعمال کرتے ہوئےملائیشیا کے لاپتا مسافر طیارے کی تلاش میں مدد دے سکتا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی غیر معمولی ٹریفک کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اُس مقام کی تصاویر کی ایک نئی کلیکشن شائع کرے گا، جہاں یہ طیارہ لاپتا ہوا۔

’ڈجیٹل گلوب‘ نے تمام لوگوں سے جو ’وقت‘ نکال سکتے ہیں اور ’اسکین‘ میں مدد دے سکتے ہیں، اپیل کی ہے کہ وہ کسی ممکنہ ’سراغ‘ تک پہنچنے کے لیے، سمندر کی سطح کی تصاویر کی تفاصیل پر نگہ ڈالیں۔

گذشتہ اتوار کو ’ڈجیٹل گلوب‘ کے دو سیٹلائٹس نے تھائی لینڈ کی خلیج کے تقریباً 3،200 مربع کلومیٹر کے علاقے کی تصاویر بنائی تھیں، جس کا ’رزولوشن‘ عام کمپیوٹر اسکرین سے 20 سینٹی میٹر بڑا ہے۔

یہ تصاویر ادارے کے پلیٹ فارم Tomnod.comپر دستیاب ہیں۔

سائٹ پر مفت رسائی کے ذریعے پہلے سے تلاش کردہ علاقے کا دوبارہ جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، نظر آنے والی اشیا کو ’مارک‘ کیا جا سکتا ہے، اور دیگر افراد کے ساتھ اس معلومات کو ’شیئر‘ کیا جا سکتا ہے۔

’ڈجیٹل گلوب‘ پچھلے برسوں کے دوران متعدد قدرتی اور انسانی آفات کے وقت ہونے والی تلاش اور بچاؤ کے کام میں شریک رہا ہے، خصوصی طور پر پچھلے سال ہونے والے’ہائیان‘ نامی سمندری طوفان کے دوران، جب فلپینز کے کئی حصے تباہ ہوگئے تھے۔

نجی ملکیت میں چلنے والی یہ کمپنی پانچ سیٹلائٹ چلاتی ہے، اور سرکاری اور نجی صارفین کی ایک بڑی تعداد کو سہولتیں فراہم کرتی ہے، جن میں ’ناسا‘ اور ’گوگل‘ شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG