کراچی —
وزرارت داخلہ کی جانب سے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جمعرات کو صبح 8 بجے سے رات 10 تک موبائل فون سروس کی عارضی بندش ختم ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ پابندی کسی بھی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لئے لگائی گئی تھی۔
بندش کے خاتمے کی ہدایات وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے دی گئیں۔ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے تک ملک کے مختلف شہروں، بشمول کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں فون سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی تھی جبکہ پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں مذکورہ وقت تک سروس جزوی بحال ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں نوشہروفیروز، ملتان،فیصل آباد،چکوال، راولپنڈی، ٹانک، نصیرآباد، جعفرآباد، گڈانی، اوتھل اور بیلہ سمیت دیگر کئی شہروں سے بھی سروس بحالی کی اطلاعات ہیں۔