رسائی کے لنکس

چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس معطل رہے گی


چہلم
چہلم

جن شہروںمیں موبائل فون سروس بند ہوگی اُن میں کراچی ،کوئٹہ ، لاہور،پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھر، جعفرآباد، جھل مگسی، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں

پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعرات کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صبح 8بجے سے رات 10بجے تک متعدد شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ یہ اقدام حفاظتی طور پر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچنے کے لئے اٹھایا جارہا ہے۔

جن شہروںمیں موبائل فون سروس بند ہوگی اُن میں کراچی ،کوئٹہ ، لاہور،پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان ، حیدرآباد سکھر، جعفرآباد ، جھل مگسی، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں۔

اس دوران کراچی میں تین دن جبکہ لاہور اور پشاورسمیت دیگر کئی شہروں میں ایک دن کے لئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی۔

دوسری جانب، چہلم کے موقع پر رکراچی سمیت ملک بھرمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جلوس نکالے جائیں گے جن کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز تعینات کی جارہی ہے۔ انتظامیہ نے جلوس کے لئے خصوصی سیکورٹی پلانز ترتیب دیئے ہیں۔

سیکورٹی انتظامات کے تحت چہلم کی مجالس اور جلوسوں کے لئے سکیورٹی پلان پہلے ہی تشکیل دیئےجاچکے ہیں، جن کے تحت جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف آدھا کلومیٹر تک گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔جلوس کی نگرانی کلوز سرکٹ کیمروں سے کی جائے گی۔

کراچی میں چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگاجو نمائش سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضا پہنچے گا جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد جلوس ایمپریس مارکیٹ و بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی سکیورٹی کیلئے رینجرز اور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جلوس کی گزرگاہوں کو رات گئے سے ہی کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئپنگ کے بعد دکانوں کو سیل کردیا ہے۔ جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی عمارتوں پرسیکورٹی اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں، پولیس اور رینجرز کے دستے کل جلوس کے آگے آگے رہیں گے۔
XS
SM
MD
LG