رسائی کے لنکس

ورزش کیجیئے، ڈیپریشن دور بھگائیے


ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش انسان کی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے اور اسے تحریک دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ورزش سے نہ صرف انسانی جذبات پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ ورزش انسان کو جذباتی طور پر بھی سہارا دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش انسان کی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے اور اسے تحریک دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے منسلک ماہرین نے 26 سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور اس کا تجزیہ کیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو دن میں تھوڑی بہت ورزش بھی کرتے ہیں، اپنی زندگی سے ڈیپریشن کو ختم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے جارج میمن تسلیم کرتے ہیں کہ ڈیپریشن کے بہت سے عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں مگر ڈپریشن کو ختم کرنے کے لیے جو طریقے اختیار کیے جاتے ہیں، ان میں ورزش بہترین طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی لیے جارج میمن کہتے ہیں کہ ورزش کیجیئے اور زندگی سے پریشانیوں کو دور بھگائیے۔
XS
SM
MD
LG