رسائی کے لنکس

مراکش میں دہشت گردی کی سازش ناکام، 6 افراد گرفتار


مراکش میں دہشت گردی کی سازش ناکام، 6 افراد گرفتار
مراکش میں دہشت گردی کی سازش ناکام، 6 افراد گرفتار

مراکشی حکام نے اندرونِ و بیرنِ ملک کار بم حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مراکش کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان بموں کی تیاری کے عمل میں خاصی مہارت حاصل کرچکے تھے اور اہم ملکی تنصیبات اور سیکیورٹی کے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

تاہم بیان میں گرفتارشدگان کی جانب سے ممکنہ طور پر نشانہ بننے والے بیرونِ ملک موجود کسی ٹارگٹ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

دریں اثناء فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مراکشی اہلکار نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں کو 10 دسمبر کے روز مراکش کے شمال مشرقی قصبوں اوجا اور نادور اور کاسابلانکا نامی شہر میں مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مراکش کے شہر کاسابلانکا میں 2003 میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کے بعد سے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ گزشتہ کئی سالوں کے دوران مراکشی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے کئی مقامی گروہوں کا قلع قمع کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG