رسائی کے لنکس

بھارت میں دہشت گردی الرٹ: 4 مشتبہ افراد کی تلاش جاری


بھارت میں دہشت گردی الرٹ: 4 مشتبہ افراد کی تلاش جاری
بھارت میں دہشت گردی الرٹ: 4 مشتبہ افراد کی تلاش جاری

جمعرات کے دن بھارتی اور عامی میڈیا نے اس خبر کو بہت اہمیت دی کہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشت گرد ممبئی میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر دہشت گردی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ اس خبر پر ہمارے نمائندے دیپک دھوبال نے بھارت میں ذی نیوز کے اسسٹنٹ ایڈیٹر دینیش شرما سے سوال کیا کہ اس معاملے پر اتنی صاف اور واضح اطلاعات کی کیا وجہ ہے۔

بھارتی پولیس جمعہ کو مبینہ دہشت گردوں کی تلا ش میں ہیں جو کہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی میں داخل ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان مبینہ دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ ان اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی پولیس نے جمعرات کو دہشت گردی الرٹ جاری کیا تھا اور ساتھ ہی ان چار افراد کے نام اور اندازا عمر بھی بتادی تھی۔ پولیس کے مطابق ان افراد کا تعلق اسی گروپ سے ہے جو 2008 میں ممبئی میں دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ ان حملوں میں 166 افراد ہلاک ھوگئے تھے۔

ممبئی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس ہمانشو رائے کا کہنا ہے یہ گروپ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے موقع پر وسیع پیمانے پر تشدد پھیلانا چاہتا ہے۔

رائے کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس ان افراد کی قومیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن انکے نام ہیں، عبدل کریم موسیٰ، نور ابولالہی، ولید جناح، اور محفوظ عالم۔

جمعرات کے دن بھارتی اور عامی میڈیا نے اس خبر کو بہت اہمیت دی کہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشت گرد ممبئی میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر دہشت گردی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ اس خبر پر ہمارے نمائندے دیپک دھوبال نے بھارت میں ذی نیوز کے اسسٹنٹ ایڈیٹر دینیش شرما سے سوال کیا کہ اس معاملے پر اتنی صاف اور واضح اطلاعات کی کیا وجہ ہے۔ اس موقع پر ہم نے پاکستانی مبصرین سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اکثر اس بات پر مکمل معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بات کرنے پر تیار نہیں تھے۔ دینیش شرما نے ممبئی پولیس اہلکار ہمانشو رائے کی پریس کانفرنس سےکئی گھنٹوں پہلے ہی یہ خبربریک کردی تھی۔ دینیش شرما نے کیا کہا اس آڈیو میں سنیے۔

XS
SM
MD
LG