ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ چار خطرناک دہشت گرد ممبئی میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کے لیے داخل ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے چاروں مبینہ دہشت گردوں کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے۔
ممبئی کے پولیس چیف ہمانشو رائے نے صحافیوں کو بتایا کے مبینہ دہشت گرد کلعدم پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے نام، عبدل کریم موسی، نور ابوالہی، ولید جناح اور محفوظ عالم ہیں۔ انکی قومیت کے بارے میں پولیس چیف نے کوئی ذکر نہیں کیا۔ ان مبینہ دہشت گردوں کی عمریں 20 سے 30سال تک کی بتائی جاتیں ہیں۔ اس موقع پر پولیس چیف نے ولید جناح کا ایک اسکیچ بھی جاری کیا۔ لشکر طیبہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گرد وں کی فہرست میں شامل ہے۔