رسائی کے لنکس

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ دوسری مرتبہ وزیرِ اعلیٰ سندھ منتخب


مراد علی شاہ کا مقالبہ متحدہ حزبِ اختلاف کے نامزد امیدوار شہریار مہر سے تھا جنہیں 61 ووٹ ملے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ 97 ووٹ لے کر دوبارہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوا جس میں ارکان نے نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کیا۔

مراد علی شاہ کا مقالبہ متحدہ حزبِ اختلاف کے نامزد امیدوار شہریار مہر سے تھا جنہیں 61 ووٹ ملے۔

مراد علی شاہ سندھ کے 30 ویں وزیرِ اعلیٰ ہیں۔ وہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کے آخری ڈھائی برسوں کے دوران بھی وزیرِ اعلیٰ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

ان کے مدِ مقابل امیدوار شہریار مہر کا تعلق 'گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس' (جی ڈی اے) سے تھا جن کی پاکستان تحریکِ انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی حمایت کی تھی۔

اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا گیا جس کے دوران دونوں امیدواروں کے حامی ارکان کو مختلف دروازوں سے ایوان سے باہر جانے کا کہا گیا۔

تحریکِ لبیک پاکستان کے دونوں اراکین نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس سے قبل پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی اسمبلی نے بدھ کو سراج درانی کو اسپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا تھا۔

دونوں ارکان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جو مسلسل تیسری بار صوبے میں حکومت بنائے گی۔

XS
SM
MD
LG