رسائی کے لنکس

مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کے اسسٹنٹ کوچ ہوگئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق لیگ اسپنر کو دورۂ بھارت میں ہی ویسٹ انڈیز ٹیم کو جوائن کرنا تھا لیکن وہ بھارتی ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ایسا نہ کرسکے۔

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خدمات سر انجام دینے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بن گئے ہیں۔

مشتاق احمد کا کردار مشاورتی ہوگا اور معاہدے کے تحت وہ سال میں کم از کم 150 دن ٹیم کو دیں گے۔

مشتاق احمد پُرامید ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک مثبت فرق لائیں گے۔

سابق لیگ اسپنر کو دورۂ بھارت میں ہی ویسٹ انڈیز ٹیم کو جوائن کرنا تھا لیکن وہ بھارتی ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ایسا نہ کرسکے۔

مشتاق احمد کی پہلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز کا دورۂ بنگلہ دیش ہوگی، جس میں دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور تین ٹی 20 کھیلے جائیں گے۔

مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے قبل ڈیڑھ سال تک انگلش ٹیم کے بالنگ کوچ بھی رہے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ لاہور میں قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا اہم حصہ تھے۔

سابق لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے 150 دن کی پیشکش آئی تھی جو میں نے قبول کرلی ہے۔ اس معاہدے پر میں اور میری فیملی خوش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "بحیثیت کوچ میں بین الاقوامی سطح پر کام کرکے اپنی کوچنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں مثبت فرق لاسکوں گا۔"

مشتاق احمد کا کہنا تھا، "پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے کہ مختلف مواقع پر لگنے والے کیمپس کے دوران اپنی خدمات دے سکوں کیونکہ یہیں سے ہمیں پلیٹ فارم ملا اور پی سی بی نے ہمیں بہت عزت دی اور خیال رکھا ہے۔"

XS
SM
MD
LG