واشنگٹن —
جمعے کو نیروبی کی ایک مصروف مارکیٹ کے علاقے میں دو دھماکے ہوئے، جِن کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوئے۔
کینیا کے طبی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ اِن دھماکوں میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ ایک منی بس میں ہوا، جب کہ دوسرا مارکیٹ کے اندر ہوا۔
فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا آیا اِن دھماکوں کا باعث کیا تھا، جن سے قبل امریکہ اور برطانیہ نے کینیا میں اپنے شہریوں کو ممکنہ حملوں کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے سفر سے احتراز کا مشورہ جاری کیا تھا۔
اس کی وجہ کینیا میں سلامتی سے متعلق بڑھی ہوئی تشویش ہے، جو صومالیہ کا ہمسایہ ہے، جہاں القاعدہ سے منسلک ’الشباب‘ دہشت گرد گروپ کے ٹھکانے ہیں۔