رسائی کے لنکس

نریندر مودی روس کے دورے پر، ریلائنس ڈیفنس کا روسی کمپنی سے معاہدہ


نریندر مودی ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کے موقع پر۔
نریندر مودی ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کے موقع پر۔

جمعرات کو بھارت کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس نے اعلان کیا کہ اس نے روس کی الماز آنتی کے ساتھ پیداوار اور دیکھ بھال سے متعلق ایک معاہدہ کیا ہے جس کی قدر چھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو سکتی ہے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی روس کے دورے پر ہیں جہاں دفاعی، جوہری اور خلائی تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔

مودی نے بدھ کو روس کے صدر ولادیمر پوتن سے عشائیے پر ملاقات سے اپنا دورہ شروع کیا۔

جمعرات کو بھارت کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس نے اعلان کیا کہ اس نے روس کی الماز آنتی کے ساتھ پیداوار اور دیکھا بھال سے متعلق ایک معاہدہ کیا ہے جس کی قدر چھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو سکتی ہے۔ الماز آنتی فضائی دفاعی نظام تیار کرتی ہے جو بھارتی حکومت خریدنے کے لیے تیار ہے۔

اس ہفتے کے اوائل میں بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا تھا کہ حکومت نے ملک کے فضائی دفاع کو جدید بنانے کے لیے روس سے فضائی دفاع کے پانچ S-400 سسٹمز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے جن کی مالیت 4.5 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو گی۔

ریلائنس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’طرفین نے فضائی دفاع کے میزائل سسٹمز، راڈار اور خودکار کنٹرول سسٹمز کے شعبوں میں شراکت کے علاوہ بھارتی وزارت دفاع کی آف سیٹ پالیسی میں شراکت پر اتفاق کیا ہے۔‘‘

آف سیٹ پالیسی کے تحت عالمی دفاعی ٹھیکیداروں کو بھارت سے ہونے والے کسی بھی معاہدے کی قدر کا ایک مخصوص حصہ بھارت میں دفاعی صنعت کی بنیاد تعمیر کرنے میں لگانا لازمی ہے تاکہ دفاعی درآمدات میں کمی لائی جا سکے۔ حالیہ سالوں میں بھارتی فوج دنیا میں ہتھیاروں کی سب سے بڑی خریدار بن کر سامنے آئی ہے۔

توقع ہے کہ اگلے دس سالوں میں بھارت اپنی فوج کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے 250 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرے گا اور مودی حکومت چاہتی ہے کہ بھارتی ریاست اور دفاعی کمپنیاں اس میں بڑا کردار ادا کریں۔

ارب پتی صنعتکار انیل انبانی کی ریلائنس روس سے اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ دفاعی شعبے کے کاروبار میں قدم جما سکے۔

ریلائنس ہیلی کاپٹر، آبدوزیں اور بحری جہاز تیار کرنے کے مقامی ٹھیکوں پر بھی بولی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں ریلائنس انفراسٹرکچر نے بھارتی بحریہ کے لیے گشتی جہاز تعمیر کرنے والی پیپاواف ڈیفنس اینڈ انجیئنرنگ کمپنی کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG