رسائی کے لنکس

خلائی اسٹیشن کی مرمت، خلابازوں کی کامیاب چہل قدمی


’ناسا‘ نے کہا ہے کہ سات گھنٹے کی یہ چہل قدمی کامیاب ثابت ہوئی اور کولنگ سسٹم اب بحال ہو جائے گا اور ’بیک اپ‘ کی نوعیت کے سارے آلات جلد کام کرنا شروع کردیں گے

کرسمس پرکی جانے والی نادر خلائی چہل قدمی کےموقع پر، دو امریکی خلابازوں نے ناکارہ ’کولنگ سسٹم‘ کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

ایک ہفتے سے کم مدت کے دوران خلاباز، رِک ماسٹریشیو اور مائیک ہاپ کنز کی یہ دوسری خلائی چہل قدمی تھی، جب کہ کرسمس کے موقعے پر آج تک کی جانے والی یہ دوسری ’اسپیس واک‘ تھی۔

ان خلائی چہل قدمیوں کے لیے ’ناسا‘ نے احکامات دیے تھے، تاکہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کولنگ کے ضروری آلات کو بحال کیا جاسکے اور ایک نیا پمپ نصب کیا جائے۔

جب 11 دسمبر کو اِس لائن نے کام کرنا چھوڑ دیا تو تمام غیر ضروری آلانات کو بند کرنا پڑا، اور کئی ایک تجربات روک دیے گئے تھے۔

’ناسا‘ نے کہا ہے کہ سات گھنٹے کی یہ چہل قدمی کامیاب ثابت ہوئی اور کولنگ سسٹم اب بحال ہو جائے گا اور ’بیک اپ‘ کی نوعیت کے سارے آلات جلد کام کرنا شروع کردیں گے۔

نئے کیمرا نصب کرنے کے لیے، دو روسی خلانورد جمعے کے دِن خلائی چہل قدمی کریں گے۔
XS
SM
MD
LG