رسائی کے لنکس

نیپال: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی


حکام کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی کم دستیابی سے جان لیوا بیماری ہیضہ وبا کی صورت میں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ 120 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

مٹی کے تودوں اور سیلاب نے بھارت کی سرحد کے قریب نیپال کے مغربی میدانی علاقوں میں کئی دیہات اور سٹرکوں کو تباہ کر دیا جس سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد محصور ہو گئے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چار ہیلی کاپٹر خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان و طبی عملے کے ساتھ متاثرہ دیہات کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی کم دستیابی سے جان لیوا بیماری ہیضہ وبا کی صورت میں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب گاؤں میں رواں ماہ کے اوائل میں مٹی کا تودہ گرنے سے 156 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی بھارت میں حالیہ بارشوں سے چند دیہات سیلاب کی زد میں آئے اور متعدد لوگ ہلاک ہوئے۔

اس خطے میں ہر سال سینکڑوں افراد مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودوں کے گرنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG