رسائی کے لنکس

نیپال: اسمبلی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع


نیپال: اسمبلی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع
نیپال: اسمبلی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع

پیر کےر وز نیپال میں اراکین اسمبلی ملک کی پارلیمنٹ کی مدت میں تین ماہ کی توسیع پر متفق ہو گئے تاکہ و ہ ملک کے لیے ایک نئے آئین کا مسودہ تیارہ کرکے امن کے عمل کو آگے بڑھا سکیں جو ایک عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔

پیر کے روز نیپال کی آئین ساز اسمبلی نے سابق ماؤ نواز باغیوں کے نائب راہنما بابورام بھٹا رائے کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کے تھوڑی ہی دیر کے بعد پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا۔

بابو رام بھٹارائےنے اتوار کےروز ملک کی چھوٹی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کے بعد601 رکنی پارلیمنٹ میں 340 ووٹ حاصل کرکے قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے مسٹر بھٹارائے کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نیپال کے ساتھ گرم جوش اور تعمیری تعلقات جاری رہنے کا خواہش مند ہے۔

XS
SM
MD
LG