رسائی کے لنکس

نیپال: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 23 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق مختصر دورانیے کے اس فضائی سفر میں طیارے کو بظاہر دھند کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

نیپال میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس پر سوار تمام 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدھ کی صبح نجی فضائی کمپنی تارا ایئر کا جہاں پوکھارا سے جومسوم کے لیے محو پرواز تھا کہ اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔

طیارے پر دو بچوں اور عملے کے ارکان سمیت 23 افراد سوار تھے جن میں چین اور کویت کا ایک، ایک شہری بھی شامل تھے۔

حکام کے مطابق مختصر دورانیے کے اس فضائی سفر میں طیارے کو بظاہر دھند کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے کے ملبے میں بری طرح آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پوخارہ کے ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار یوگندر کوار کا کہنا ہے کہ دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لاپتا طیارے کی تلاش کی کارروائیوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا لیکن کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد ملبہ تلاش کر لیا گیا۔

جوم سوم کے پولیس سربراہ کے مطابق روپشی نامی گاؤں کے لوگوں نے بتایا تھا کہ انھوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد اس علاقے کی طرف جانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔

نیپال کے اس پہاڑی حصے میں فضائی سروس کے لیے چھوٹے طیارے ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG