نیپال میں جمعہ کی صبح ہوائی جہاز کے حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق نجی فضائی کمپنی ’سیتا ائر‘ کا ایک چھوٹا جہاز کھٹمنڈو سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
ہلاک ہونے والوں میں سات برطانوی اور پانچ چینی باشندے بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن اس وقت موسم بالکل صاف تھا۔ یہ جہاز کوہ ہمالیائی علاقے لوکلا جارہا تھا۔
نیپال کے اس علاقے میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں پائی جاتی ہیں اور اس میں سیاحت عروج پر ہوتی ہے۔
رواں سال مئی میں بھی نیپال کے شمال مغرب میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔