نیپال میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کو تلاش کر لیا ہے اور اس حادثے میں جہاز پر سوار تمام 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید بارش اور موسم کی خرابی کے باجود امدادی کارکن اُس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جہاں یہ چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق جہاز میں ایک غیر ملکی شہری سمیت کل 15 مسافر اور عملے کے تین اہلکار سوار تھے۔ طیارہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر دیھکرو گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔
تمام اٹھارہ افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔
نیپال کے بیشتر حصوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ عہدیداروں کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔
خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق 2010 سے نیپال میں چھ فضائی حادثوں میں 97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔