آن لائن اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے پاسورڈ شئیر کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نیٹ فلکس نے نئے منصوبے پر عمل در آمد ابتدائی طور پر چند ممالک سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے۔
سبسکرائبر کو پرائمری لوکیشن بتانی ہوگی جب وہ کسی اور سے پاسورڈ شیئر کرے گا تو اس کے لیے اضافہ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زائد لوگ نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ شئیر کرتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اب اس کے ممبران آسانی سے اس کا فیصلہ کر سکیں گے کہ کس کو ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہوگی ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ذاتی ڈیوائس پر نیٹ فلکس دیکھنے اور نئے ٹی وی پر لاگ ان کی سہولت کا بدستور استفادہ کر سکیں گے۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ لاطینی امریکہ میں پاسورڈ شئیر کرنے کے معاملے کو سلجھانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لے رہی تھی۔
نیٹ فلکس کے مطابق ابتدایی طور پر نئے منصوبے پر عمل در آمد کا آغاز کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین سے کیا جا رہا ہے۔
نئے منصوبے کے تحت نیٹ فلکس کے اسٹینڈرد اور پریمئیم پلان رکھنے والے ممبران اپنے اکاؤنٹ میں مزید دو پروفائل شامل کر سکیں گے۔ یعنی وہ مزید دو افراد سے ہی پاسورد شیئر کر سکتے ہیں۔
نیٹ فلکس کے نئے منصوبے کے تحت سبسکرائبر کو ہر نئی پروفائل کے لیے رقم ادا کرنی ہوگی جو کہ کینیڈا میں 7.99 کینیڈین ڈالر فی مہینہ فی پروفائل ہوگی جب کہ اسپین میں اس کی قیمت 5.99 یورو فی مہینہ ہے ۔ پرتگال میں اس کی قیمت 3.99 یورو رکھی گئی ہے۔
گزشتہ برس کے نصف اول کے دوران نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کمپنی نے پاسورڈ شئیر کرنے کے مسئلے پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔