رسائی کے لنکس

مالی میں ایبولا سے متاثرہ نیا کیس رپورٹ


مالی میں اب تک ایبولا سے متاثرہ سات کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں تازہ تشخیص ہونے والے مریضوں کے علاوہ باقی تمام کی موت ہو چکی ہے۔

مالی میں ایبولا وائرس کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ دیگر دو مریضوں میں اس وائرس کی موجودگی کا تشخیصی تجزیہ کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایبولا سے متاثرہ مریض کو الگ تھلگ کر کے اسے انتہائی نگہداشت کی طبی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

اس مغربی افریقی ملک میں حکام نے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 300 سے زائد ایسے افراد کو نگرانی میں رکھا ہوا ہے جن کا رابطہ ایبولا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ رہا ہے۔

مالی میں اب تک ایبولا سے متاثرہ سات کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں تازہ تشخیص ہونے والے مریضوں کے علاوہ باقی تمام کی موت ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے دو روز قبل بتایا تھا کہ رواں سال ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد 5459 ہوگئی ہے جب کہ تقریباً 15 ہزار سے زائد لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

یہ تمام کیسز آٹھ ممالک سے رپورٹ ہوئے لیکن ان کی اکثریت مغربی افریقہ کے تین ملکوں، لائبیریا، گنی اور سیرالیون سے تھی۔

ہفتہ کو برطانیہ کی قومی ہیلتھ سروس کے لگ بھگ 30 رضا کار ایبولا سے نمٹنے کے لیے سیرالیون پہنچے۔ اس گروپ میں ڈاکٹر اور نرسیں شامل ہیں جنہیں یہاں مختلف مقامات پر برطانوی امداد سے تیار کردہ ایبولا کے علاج کے مراکز میں تعینات کرنے سے پہلے ایک ہفتے کی تربیت دی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG