رسائی کے لنکس

پاکستان میں نئے سال کا آغاز: سیاسی افق پر اہم تبدیلیاں آئیں گی


پاکستان کے لئے یہ سال انتہائی اہم ہے۔اس سال سیاسی افق پر بہت کچھ بدل جائے گا، بہت سے عہدے اور بہت سی شخصیات تبدیلی کے عمل سے گزریں گی

پاکستان سے سال 2012ء رخصت ہوااور نیا سال اپنی تمام تر رنگینیاں لئے آگیا ہے۔ پاکستان کے لئے یہ سال انتہائی اہم ہے۔اس سال سیاسی افق پر بہت کچھ بدل جائے گا، بہت سے عہدے اور بہت سی شخصیات تبدیلی کے عمل سے گزریں گی۔

سال کی پہلی سہ ماہی ہی ہنگامہ خیز ہوگی۔ موجودہ حکومت کی مدت اقتدار مارچ کے وسط میں پوری ہو جائے گی جس کے فوری بعد اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔ نگراں حکومت کو اقتدار ملے گا مگر صرف بطورامانت۔ تین ماہ کے اندر اندر یہ نگراں حکومت انتخابات کا انعقاد ممکن بنائے گی ۔

اس درمیان میں ہی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی میعاد بھی پوری ہوجائے گی ۔ انتخابات کے بعدسب کچھ نیا ہوگا۔ نئی کابینہ ،نئے وزیراعظم اورنئے ایوان نمائندگان ۔

ان سے بھی بڑے عہدوں کی بات کریں تو ستمبر کے مہینے میں صدر آصف علی زرداری کے عہدے کی بھی معیاد پوری ہوجائے گی۔ نومبر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل پرویز اشرف کیانی ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔ دسمبر کے مہینے میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری بھی اپنی ملازمت کو خیر باد کہہ دیں گے۔

بڑے عہدوں میں سے ایک یعنی صدرکا عہدہ آصف علی زرداری کو دوبارہ مل سکتا ہے لیکن اس کا دارومدار بھی آئندہ انتخابات اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت پر ہے۔
XS
SM
MD
LG