رسائی کے لنکس

نائیجر کا قذافی کے بیٹے کوملک بدر کرنےسے انکار


نائیجر کا قذافی کے بیٹے کوملک بدر کرنےسے انکار
نائیجر کا قذافی کے بیٹے کوملک بدر کرنےسے انکار

جمعے کی رات گئے ’العربیہ‘ کو ٹیلی فون پر انٹرویو دینے کے بعد لیبیا کی حکمراں قومی عبوری کونسل نے سعدی قذافی کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا

نائیجر نے لیبیا کے مقتول آمر معمر قذافی کے بیٹے کو ملک بدر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعدی قذافی کو اُن کے ملک میں موت کا خطرہ لاحق ہے، جس پر اُن کے والد نے چار دہائیوں تک حکمرانی کی تھی۔

نائیجر حکومت کے ترجمان مارعو احمدو نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ عدالت کی درخواست پر سعدی قذافی کوجرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت کے حوالے کردیں گے۔

جمعے کی رات گئے ’العربیہ‘ کو ٹیلی فون پر انٹرویو دینے کے بعد لیبیا کی حکمراں قومی عبوری کونسل نے سعدی قذافی کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف ایک بغاوت جنم لے رہی ہے اور یہ کہ وہ ’کسی بھی لمحے‘‘ لیبیا واپس پہنچ جائیں گے۔

احمدو نے ہفتے کو بتایا کہ سعدی قذافی کے بیان سے اُن شرائط کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جِن کے باعث اُنھیں نائیجر میں رہنے کی اجازت دی جارہی ہے اور مزید کہا کہ اُن کی حکومت اُن کی حمایت نہیں کرتی۔ تاہم، اُنھوں نے کہا کہ قذافی کو کسی ایسی حکومت کے حوالے کیا جاسکتا ہے جہاں کا نظامِ عدل آزادنہ اور غیر جانبدار نہ ہو۔

قذافی اور اُن کے کچھ اتحادی لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی فتح کے بعدگذشتہ سال ستمبر میں وہاں سےنائیجر چلے گئے تھے۔

جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت نے قذافی کے دوسرے بیٹے کے خلاف فردِ جرم عائد کر رکھی ہے، تاہم اُس نے سعدی قذافی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا، جنھیں لیبیا کے پیشہ ور فٹبال کھیل سے وابستگی کی بنا پر جانا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG