رسائی کے لنکس

نائیجیریا: بم دھماکوں میں 12 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائیجیریا ان دنوں بوکو حرام نامی شدت پسند گروہ سے نبرد آزما ہے، جو ملک کے مسلم اکثریت والے شمالی حصے میں سخت اسلامی قوانین کے نفاذ کا خواہاں ہے۔

نائیجیریا کے شمالی شہر کانو میں متعدد بم دھماکوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کی شب عیسائی اکثریت والے علاقے ’’سبون گری‘‘ میں ہونے والے ان دھماکوں کی کسی گروہ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس ہی علاقے میں رواں سال ایک بس اڈے پر ہونے والے دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نائیجیریا ان دنوں بوکو حرام نامی شدت پسند گروہ سے نبرد آزما ہے، جو ملک کے مسلم اکثریت والے شمالی حصے میں سخت اسلامی قوانین کے نفاذ کا خواہاں ہے۔

صدر گڈلک جوناتھن نے مئی کے وسط میں شمال مشرقی ریاستوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کرکے وہاں اضافی فوج تعینات کی تھی۔ تاہم شدت پسندوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں گزشتہ ماہ کم از کم تین اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ہاؤسہ زبان میں بوکو حرام کے معنی ’’مغربی تعلیم گناہ گاری ہے‘‘ کے ہیں۔
XS
SM
MD
LG