رسائی کے لنکس

نائجیریا: صدر جوناتھن کی انتخابی ریلی میں دھماکہ


چودہ فروری کے صدارتی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، ملک میں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔

نائجیریا کے شہرگومبے میں سوموار کو اسٹڈیم کے قریب صدر گڈلک جوناتھن کی انتخابی مہم کی ریلی کے اختتام پر ان کے روانہ ہوتے ہی ایک بم دھماکہ ہوا۔

اس بم دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔ تاہم، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اِس دھماکے میں بوکو حرام کے مسلح جنگجو ملوث ہوں گے، جو اس علاقے میں پہلے بھی ایسے ہی حملے کرتے رہے ہیں۔

چودہ فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، ملک میں تشدد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست برونو کے شہر کونڈوگا کے رہائشیوں نے وائس اف امریکہ کو بتایا کہ بوکو حرام نے اتوار کو رات گئے شہر پر حملہ کیا۔ لیکن، نائجیریا کی فوج کی جوابی کارروائی پر پسپا ہوگئے۔

ریاستی دارلحکومت میدگوری پر حملے کو ناکام بنانے کے بعد فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس کے بعد سوموار کو رضاکاروں نے لاشیں جمع کیں۔

نائجیریا کےایک سیکورٹی اہل کار نےاتوار کو بتایا کہ میدگوری میں ہلاک ہونے والے مسلح جنگجووٴں کی تعداد کم سے کم 500 ہے ۔ تاہم، غیر جانبدارانہ ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوپائی۔

میدگوری میں ’وائس اف امریکہ‘ کے ایک نامہ نگار، عبدالحکیم ہرانا نے بتایا ہے کہ فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے بہت سے شہری بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، جب کہ کچھ فضائی بمباری کی زد میں آکر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

سینکٹروں مسلح شہری شکاری بندوقوں کے ساتھ اتوار کو جنگ کے لئے آگے بڑھتے ہوئے نظر آئے، جو مسلح جنگجووٴں کو روکنے کے لئے فوج کی مدد کرنا چاہتے تھے۔

برونو کے گورنر قاسم سیتائما کے مطابق، بوکو حرام نے یہاں کے باسیوں اور پناہ گزینوں کے قتل عام کے لئے میدگوری پر دونوں اہم شہراہوں کی جانب سے حملہ کیا تھا۔ انھوں نے افواج اور عوام دونوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، یہ یقین دلایا کہ جلد اس شر پسندی پر قابو پالیا جائے گا۔

بوکو حرام کی ریاست برونو پر قبضے کہ یہ دوسری کوشش ناکام ہوئی تھی۔ میجر جنرل کریس اولوکولید نے وائس اف امریکہ کو بتایا کہ بوکو حرام کا دوسرا حملہ نائجیریا اور ہمسایہ ممالک کی افواج کی جوابی کارروائی پر ان کی مایوس کن پسپائی کی وجہ بنی۔

بقول اُن کے، ’ہم میدگوری اور پڑوس کی ریاستوں کو دہشتگروں سے پاک کرنے کے لئے تمام اقدامات آٹھائیں گئے۔ مشن جاری ہے ، دہشت گردوں کو کہیں بھی پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ وہ جتنی بار بھی آئیں گے صرف ہمارے ہاتھوں ہلاک ہوں‘۔

ہفتے کو کنیڈا کی فوج نے بوکوحرام سے سخت بری اور فضائی لڑائی کے بعد نائجیریا کا شمالی شہر گامبورو نگالا قبضے میں لے لیا ،میدگوری سے 145کلو میٹر مشرق میں واقع اس شہر پر گزشتہ برس بوکوحرام نے قبضہ کرلیا تھا۔

کارروائی میں شریک ایک سپاہی کے مطابق، کنیڈا کی فوج افریقی یونین سے سمجھوتے کے تحت بوکو حرام سے جنگ میں نائجیریا کی مدد کررہی ہے۔ افریقی یونین پہلے ہی 7500 فوجی بوکوحرام سے لڑنے کی منظوری دے چکی ہے۔

کونسل آف فارن ریلیشنز کے مطابق، 2009ء میں آٹھنے والے خطے کے اس تنازعے میں صرف گزشتہ برس لاکھوں لوگ بےگھر ہوئے اور تقریباً 10000 لوگ مارے جاچکے ہیں۔

گزشتہ اپریل میں بوکو حرام عالمی سطح پر اس وقت سامنے آیا جب انھوں نے دور دراز شہر چیبکو سے اسکول کی276 بچیوں کو اغواء کیا۔ ان میں سے چند درجن فرار ہونے میں کامیاب رہیں۔ لیکن، تقریباً 200 اب بھی لاپتہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG