رسائی کے لنکس

نائیجریا: مسلح افراد کے حملے میں 36 کان کن ہلاک


اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہیں تاہم زمفرا کے گورنر عبدالعزیز ابوبکر نے اس حملے کو ’’دہشت گردی‘‘ کا واقعہ قرار دیا۔

نائیجریا میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں زمفرا کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سونے کی کان پر کام کرنے والے 36 کان کن ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں۔

مسلح افراد نے پیر کو کان پر حملہ کیا تھا اور وہاں لوگوں کی ذاتی اشیاء اپنے قبضے میں لے لیں۔ لیکن سکیورٹی فورسز علاقے میں منگل کو پہنچیں۔

نائیجریا میں حکام کے مطابق مسلح افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہیں تاہم زمفرا کے گورنر عبدالعزیز ابوبکر نے اس حملے کو ’’دہشت گردی‘‘ کا واقعہ قرار دیا۔

جولائی میں نائیجریا کے صدر محمدو بحاری زمفرا کے جنگلات میں مسلح گروہوں سے نمٹںے کے لیے فوج کے خصوصی دستے بھیجے تھے۔

اس علاقے کے قریبی دیہاتوں میں گزشتہ تین سالوں میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

نائیجریا کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس سے قبل بھی تیل کی تنصیبات اور دیگر مقامات پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG