نائیجیریا کے سب سے بڑے شہری لاگوس میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق جمعرات کو اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی اور وہ لاگوس ہوائی اڈے کے تیل کے ڈپو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
جہاز میں کم از کم بیس افراد سوار تھے اور یہ اکیور کے شہر جا رہا تھا۔ عہدیداروں کے مطابق اس حادثے میں کچھ افراد زندہ بھی بچ گئے ہیں۔
لاگوس میں گزشتہ سال ایک مہلک فضائی حادثے کے بعد ملک میں ’ایوی ایشن سیفٹی‘ سے متعلق اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
جون میں پیش آنے والے اس حادثے میں 153 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔