رسائی کے لنکس

میکسیکو میں اس سال  نوصحافی قتل ہوچکے ہیں، رپورٹ


 صحافی اور کالم نویس ایزیک رامیرز
صحافی اور کالم نویس ایزیک رامیرز

میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا میں جمعرات کو ایک اور صحافی کی لاش ملی ہے۔حکام کے مطابق اس سال کے دوران میڈیا ورکر کی یہ نویں موت ہے جس نے عالمی سطح پر ایسے واقعات کی تفتیش کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

ریاست کے اٹارنی جنرل نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ایل ڈیبیٹ کے ایک تجربہ کار صحافی اور کالم نویس ایزیک رامیرز ایک ہائی وے کے کنارے مردہ پائے گئے۔ رامیز کی لاش سیکیورٹی فورسز کو ایک سیاہ پلاسٹک بیگ میں لپٹی ہوئی ملی۔

رامیرزسیالوا کی ایک جانی پہنچانی شخصیت تھے جس نے چالیس سالہ کیرئر میں ملک کے سب سے بڑے اخبار میں کام کیا۔

پریس کی آزادی کے لیے وقف انسانی حقوق کی تنظیم' آرٹیکل انیس' کے جوان وازکیز نے خبررساں ادارے رائٹر زکو بتایا کہ رامیرز پہلے سے ہی نشانے پر تھے۔انھوں نے کئی برس قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میں خطرے میں ہوں کیونکہ میں اس چلن کےلیے بالکل موزوں ہوں کہ مجھے قتل کردیا جائے۔

صدارتی ترجمان جیس کیواس نے جمعرات کہ سہ پہر ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وفاقی حکومت ریاستی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر رامیرز کی موت کی تحقیقات کرے گی اور صحافیوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

اپریل میں شائع ہونے والی آرٹیکل انیس کی رپورٹ کے مطابق، صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبر اڈور کی انتظامیہ کے دور میں پریس کی خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

آرٹیکل انیس کے مطابق صرف ان کی انتظامیہ میں اب تک 34 صحافی مارے جاچکے ہیں، جن میں رامیرز بھی شامل ہے۔

امریکہ کے سنیٹرز ٹم کین اور مارکوروبیو نے فروری میں امریکہ سے کہا تھا کہ وہ میکسیکو پر زور دے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے لوپیز اروبراڈور کو میڈیا میں اپنے ناقدین کے خلاف کارتوائیوں پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

(خبر کا مواد رائیٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG