رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے رہنما انتقال کر گئے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ ملک کے رہنما کِم جونگ اِل انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے ایک ناشر نے بتایا کہ 69 سالہ رہنما کا انتقال ہفتہ کو جسمانی اور دماغی کام کی زیادتی کے باعث ہوا۔

اطلاعات کے مطابق کِم کو 2008ء میں غشی کا دورہ پڑا تھا لیکن اس کے باوجود چین اور روس کے علاوہ اندرون ملک حالیہ دوروں کے دوران منظر عام پر آنے والی تصاویر اور ویڈیو فلموں میں وہ بظاہر چاق و چوبند نظر آئے۔

باور کیا جاتا ہے کہ وہ زیابیطس اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔

جنوبی کوریا کے صدر لی میانگ باک نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرکے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا اور فوج کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے سرحد پر فضائی نگرانی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG