رسائی کے لنکس

فرانس: نوٹراڈام گرجا گھر میں آتش زدگی کی تحقیقات شروع


پیرس میں واقع 12 صدی کا قدیم گرجا گھر نوٹراڈام آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں۔ 15 اپریل 2019
پیرس میں واقع 12 صدی کا قدیم گرجا گھر نوٹراڈام آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں۔ 15 اپریل 2019

پیرس کے تاریخی گرجا گھر میں گذشتہ روز لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گذشتہ روز پیرس میں واقع تاریخی گرجا گھر نوٹراڈام میں اچانک بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے اس قدیم عمارت اور سیاحت کے ایک اہم مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔

فائرفائٹرز نے کہا ہے کہ آتش زدگی سے 800 سو سال پرانے گرجاگھر کی چھت اور ایک مینارہ گر گیا تاہم اس کے پتھروں سے بنے ڈھانچے کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا۔

تاریخی کیتھڈرل میں آگ شام کے وقت بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھت اور ایک مینارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کا عملہ آگ مرکزی ٹاور کو آگ سے بچانے میں کامیاب ہو گیا جس پر گھنٹی نصب ہے۔ تاہم اس کوشش میں ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ تاحال انہیں مفروضوں پر کام کررہے ہیں کہ یہ آتشزدگی حادثاتی تھی تاہم آگ بجھانے والے عملے نے گرجا گھر میں موجود نوادرات سمیت اہم مواد کو ضائع ہونے سے بچا لیا ہے۔

حکام کے مطابق پانی اور آگ کے باعث گرجا گھر میں نصب اہم تصویریں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

پیرس کے فائر چیف جین کلاؤڈ نے آتش زدگی کے مقام پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے نوٹراڈام کے دو ٹاورز کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے اس لیے ہمارا خیال ہے کہ تاریخی گرجا گھر کا مرکزی ڈھانچہ محفوظ ہے۔

800 سو سال پرانے کیتھڈرل میں آتش زدگی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:42 0:00

اگرچہ آگ پر قابو پایا جا چکا ہے لیکن یہ خطرہ موجود ہے کہ اندورنی اسٹرکچر کے کچھ حصے گر سکتے ہیں۔ اسے بچانے کے لیے فائر فائٹر جلے ہوئے حصوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ تاریخی کیتھڈرل کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز میں نوٹراڈام کی مخروطی چوٹی شعلوں میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہے اور آگ کے شعلے اور دھواں چھت سے اوپر اٹھ رہا ہے۔ آگ کی شدت سے گرجا گھر کی مخروطی چوٹی جل کر گر گئی۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ زیادہ تر امکان یہ ہے کہ آگ بھڑکنے کا تعلق گرجا گھر کی تزئین و آرائش کے کام سے ہے۔

ان دنوں گرجا گھر کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام ہو رہا ہے۔

عہدے داروں نے بتایا کہ گرجا گھر کے کئی حصوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے مچانیں کھڑی گئی ہیں اور پچھلے ہفتے کانسی کے مجسموں کو اس مقصد کے لیے وہاں سے ہٹایا گیا ہے۔

نوٹرڈیم میں شدید آتش زدگی کے باعث صدر ایمنوئل میکرون نے قوم سے اپنے ٹیلی وژن خطاب کو ملتوی کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیرس میں نوٹراڈام پر شدید آتش زدگی کا منظر بہت خوفناک ہے۔ شاید اس کے لیے فلانئگ واٹر ٹینکر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس پر تیزی سے عمل کرنا چاہیے۔

فرانسیسی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس خطرے کے پیش نظر کہ تاریخی عمارت کو مزید نقصان نہ پہنچے، آگ بجھانے کے لیے ایئر ٹینکر استعمال نہیں کیے گئے، اس کی بجائے محفوظ طریقوں پر عمل کیا گیا۔

قرون وسطیٰ کے دور سے تعلق رکھنے والا یہ کیتھولک کیتھڈرل یورپ میں سیاحت کے سب سے بڑے مراکز میں شامل ہے جسے بڑی تعداد میں لوگ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

اس کیتھڈرل کا تعلق 12 صدی عیسوی سے ہے۔

XS
SM
MD
LG