رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا مشترکہ صنعتی علاقے سے مزدور واپس بلانے کا اعلان

شمالی کوریا کے نوجوان رہنما کم جون اُن دیگر عہدیدار کے ہمراہ
شمالی کوریا کے نوجوان رہنما کم جون اُن دیگر عہدیدار کے ہمراہ

شمالی کوریا کے عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس علاقے میں تمام سرگرمیاں معطل کی جا رہی ہیں۔

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ صنعتی علاقے سے اپنے 50 ہزار سے زائد مزدوروں کو واپس بلا لے گا۔

شمالی کوریا کے عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس علاقے میں تمام سرگرمیاں معطل کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ چوتھے جوہری تجربےسے متعلق جنوبی کوریا کی طرف سے مختلف خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

جنوبی کوریا کے ’یونیفیکیشن منسٹر‘‘ نے قانون سازوں کو بتایا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربے والے مقام پر ’’سرگرمیوں‘‘ کے اشارے ملے ہیں لیکن بعد میں ملک کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

اُدھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا ’’اشتعال انگیزی‘‘ سے باز رہے۔ اُنھوں نے کہا کہ چوتھا جوہری تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہو گا۔
XS
SM
MD
LG