رسائی کے لنکس

شمالی کوریا : ڈرون طیارے بنانے کی کوشش


شمالی کوریا : ڈرون طیارے بنانے کی کوشش
شمالی کوریا : ڈرون طیارے بنانے کی کوشش

جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا ، مشرق وسطیٰ سے امریکی ٹیکنالوجی درآمد کرکے بغیر پائلٹ کے چلنے والے ڈورن طیارے بنانے کی کوشش کررہاہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ تیار کیے جانے والے ڈرون طیارے ایم کیوایم 107ڈی سٹریکر ٹیکنالوجی پر کام کرتے ہیں ، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ ٹیکنالوجی شام سے پیانگ یانگ پہنچی ۔

سٹریکرز ڈرون 920 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتے ہیں اور انہیں عموماً میزائلوں کے ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا ان ڈورن طیاروں کے ذریعے دھماکہ خیز مواد بھیجنے کی کوشش بھی کررہاتھا ، تاکہ انہیں حملوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ لیکن تاحال یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

شمالی کوریا کے عہدے داروں نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG