رسائی کے لنکس

شمالی کوریا نے مزید دو میزائل داغ دیے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی کوریا کے پاس مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے اور وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین الابراعظمی مزائل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جو کہ بظاہر جنوبی کوریا اور امریکہ کی جاری مشترکہ فوجی مشقوں کا ردعمل ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ میزائل جمعرات کو علی الصبح صوبہ ہوانگ ہی صوبے سے داغے گئے جو 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سمندر میں جا گرے۔

جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں ایسے واقعات غیر معمولی نہیں ہیں۔ شمالی کوریا سیول اور واشنگٹن کی بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کو پسند نہیں کرتا اور اسے خود پر حملے کی تیاری تصور کرتا ہے۔

پیانگ یانگ اپنے خلاف جوہری تجربے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی پاداش میں عائد کی گئی اقوام متحدہ کی سخت تعزیرات پر بھی برانگیختہ ہے۔

شمالی کوریا کے پاس مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے اور وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین الابراعظمی مزائل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی اس نے سمندر میں چھ میزائل داغے تھے جن کی نگرانی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کی تھی جنہوں نے حال ہی میں اپنی فوج کو اپنے دشمنوں کے خلاف پیشگی جوہری حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔

بدھ کو کم کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے پاس ایسے چھوٹے جوہری ہتھیار ہیں جو بیلسٹک میزائلوں پر نصب ہو سکتے ہیں۔

اس بیان پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG