شمالی کوریا نے دوسرے روز بھی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ داغے جو کہ بظاہر جنوبی کوریا اور امریکہ کے مشترکہ فوجی مشقوں پر اس کی طرح سے احتجاج کے طور پر کیا گیا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ شمال نے اتوار کو علی الصبح مشرقی ساحلوں پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 16 راکٹ فائر کیے اور اسی نوعیت کے 30 راکٹ ہفتہ کی صبح بھی چلائے گئے تھے۔
جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ 60 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور یہ روسی ساختہ "فروگ" راکٹس کی پرانی طرز کے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ راکٹ چلانے کا اقدام پیانگ یانگ کی طرف سے جنوبی کوریا اور امریکہ کی جاری سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں پر اظہار برہمی ہے۔ یہ مشقیں آئندہ ماہ تک جاری رہیں گی۔
شمالی کوریا باقاعدگی سے ان مشقوں کو مداخلت کی تیاری قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے۔