رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے رہنما کا مزید جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربوں کا حکم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کم نے شمالی کوریا کی جوہری حملے کی صلاحیت پر "مزید انحصاری کو بڑھانے" کا حکم بھی دیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے رہنما کم جونگ اُن کے حوالے سے کہا ہے کہ انھوں نے جوہری ہتھیار اور انھیں لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے "جلد" تجربات کرنے کا حکم دیا ہے۔

کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم نے منگل کو بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی نگرانی کے بعد یہ اعلان کیا۔

کم نے شمالی کوریا کی جوہری حملے کی صلاحیت پر "مزید انحصار کو بڑھانے" کا حکم بھی دیا۔

اگر یہ تجربات کیے جاتے ہیں تو یہ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہو گی جن میں رواں ماہ سلامتی کونسل کی طرف سے سخت تعزیرات عائد کرنے والی قرار داد بھی شامل ہے۔

پیانگ یانگ نے حالیہ دنوں میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف دھمکی آمیز بیانات بھی جاری کیے۔ یہ دونوں ملک اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں جس پر شمالی کوریا ناخوش ہے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیئون ہئی نے منگل کو اپنی کابینہ کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ شمالی کوریا "اگر تبدیلی کی طرف گامزن نہیں ہوتا تو وہ خود کو تباہ کرنے کے راستے پر پاؤں رکھ سکتا ہے۔"

جنوبی کوریا اور بیرونی دنیا کے متعدد دفاعی ماہرین نے شمالی کوریا کی اس صلاحیت کی حصول پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ جو زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے درکار ہے اور جو جوہری ہتھیار لے جانے کی بھی حامل ہو۔

XS
SM
MD
LG