رسائی کے لنکس

شمالی کوریا نے سمندر میں دو میزائل فائر کیے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

​​سیول کی وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو ’’سنگین اشتعال انگیزی‘‘ قرار دیا۔

شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل اپنی مشرقی بندگارہ سے سمندر میں فائر کیے ہیں، جسے جنوبی کوریا اور امریکہ نے اشتعال انگیزی قرار ہے۔


سیول کا کہنا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل بدھ کی صبح فائر کیے گئے جو 1300 کلو میڑ تک اپنے ہدف کو مار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

پیانگ یانگ حالیہ ہفتوں میں متعدد بار کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کا چکا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک


سیول کی وزارت دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو ’’سنگین اشتعال انگیزی‘‘ گردانتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیاسی پیغام دینا تھا۔

’’یہ شمالی کوریا کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردار کی سریعاً خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جنوبی کوریا اور بین الاقوامی برادری کے خلاف سنگین اشتعال انگیزی ہے۔‘‘

امریکی وزارت خارجہ نے میزائل فائر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ’’پریشان کن اور اشتعال انگیز ماحول کو بڑھانے‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ شمالی کوریا نے ایسا کرنے کی پہلے کوئی معلومات نہیں دی تھی۔

شمالی کوریا کی طرف سے میزائل فائر کرنا ایک ایسے وقت سامنا آیا جب امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنما ہالینڈ میں ملے اور پیانگ یانگ کی جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوششیں ان کے مذاکرات میں سرفہرست تھیں۔
XS
SM
MD
LG