رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کے عہدیدار کو شمالی کوریا کی مجوزہ دعوت


خصوصی تفتیش کار مارزوکی دارسمان
خصوصی تفتیش کار مارزوکی دارسمان

خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال دنیا میں سب سے زیادہ خراب ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے حقوق کے تحقیق کار کو اس کیمونسٹ ملک کے دورے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے۔

یہ تجویز خصوصی تفتیش کار مارزوکی دارسمان اور پیانگ یانگ کے عہدیداروں کے درمیان پیر کو ہونے والی ایک ملاقات کے دوران دی گئی۔

دارسمان اس ہفتہ ایک رپورٹ جاری کریں گے جس میں سلامتی کونسل سے سفارش کی جائے گی کہ وہ شمالی کوریا کے انسانی حقوق سے متعلق معاملے کو بین الااقومی جرائم کی عدالت کو بھیجے۔

اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پیر کو شمالی کوریا نے دارسمان پر زور دیا کہ وہ (انسانی حقوق کے معاملے کو ) آئی سی سی کو بھیجنے کے بارے میں ذکر کو حذف کردیں تاہم اس (موقف) کو (دارسمان کے) ممکنہ دورے کے ساتھ نہیں جوڑا۔

سلامتی کونسل اس معاملے پر نومبر کے آخر میں رائے شماری کروائے گی۔ چین جو شمالی کوریا کا اتحادی ہے نے اس قرار داد کو روکنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال دنیا میں سب سے زیادہ خراب ہے۔

فروری میں اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کی ایک رپورٹ میں شمالی کوریا کو قتل، تشدد اور جنسی زیادتی کے لیے غلام بنانے جیسے انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

پیانگ یانگ نے اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ اس کے سیاسی محرکات ہیں۔

تاہم حالیہ ہفتوں میں اس کی طرف سے یہ اشارے ملے ہیں کہ وہ آئی سی سی کو یہ رپورٹ ممکنہ طور پر بھیجنے سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

XS
SM
MD
LG