رسائی کے لنکس

کراچی: بابائے 'باغبانی' عبدالکریم خان فوت


فائل
فائل

عبدالکریم خان کو 'باغبانی' کے شعبے کا بانی سمجھا جاتا ہے، جنھوں نے ملک کے مختلف شہروں میں شعبے کے فروغ اور اسکی ماحولیات کے اعتبار سے باغبانی کی اہمیت منوانے کیلئے اپنی منفرد خدمات پیش کیں

کراچی: کچھ لوگ اپنی منفرد صلاحیتوں کے باعث دنیا میں وہ نام پیدا کرجاتے ہیں جن کے کاموں کے باعث انھیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ عبدالکریم خان بھی ایسی ہی صلاحیتوں کے مالک تھعے، جنھوں نے باغبانی کے پیشے اور شعبے کی سالہا سال خدمت کی۔

پاکستان میں ’بابائے باغبانی‘ کا خطاب رکھنےوالے عبدالکریم خان گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے۔

عبدالکریم خان کو 'باغبانی' کے شعبے کا بانی سمجھا جاتا ہے، جنھوں نے ملک کے مختلف شہروں میں شعبے کے فروغ اور اسکی ماحولیات کے اعتبار سے باغبانی کی اہمیت منوانے کیلئے اپنی منفرد خدمات پیش کیں۔

اُنھیں اے۔ کے۔ خان کے نام سے جانا جاتا تھا، وہ ’پاکستان ہارٹیکلچرل سوسائٹی‘ کے بانی اور سابق صدر بھی رہ چکے تھے۔

باغبانی کے شعبے میں ان کی ان گنت خدمات کے پیش نظر انھیں صدارتی 'تمغہ حسنِ کارکردگی'، ’ستارہ امتیاز‘ اور 'بابائے باغبانی' کے خطابات سے نوازا گیا تھا۔

انھوں نے 1948ء میں 'ہارٹی کلچرل سوسائٹی' نامی ادارے کی بنیاد رکھی؛ جب کہ 1964ء میں خواتین کیلئے ایک علیحدہ ہارٹیکلچرل کلب قائم کیا، جسمیں خواتین کو اس شعبے میں خدمات پیش کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم ہوا۔

یہی نہیں، بابائے باغبانی اے کے خان نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر آف پارکس کے طور پر شہر درجنوں پارک اور باغات ڈیزائن کئے جبکہ ان کے دور میں سالانہ پھولوں اور پودوں کی نمائش کے سلسلے کا آغاز ہوا۔

XS
SM
MD
LG