واشنگٹن —
امریکی سیفٹی بورڈ نے تجویز پیش کی ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر سختی برتنے اور حادثات میں کمی لانے کی غرض سے خون میں الکوہل کی مقدار کی قابلِ اجازت شرح میں مزید کمی لائی جائے۔
قومی بورڈ برائے نقل و حمل ( این ٹی ایس) نے منگل کے روز یہ تجویز پیش کی کہ الکوہل کے زیادہ استعمال کے بعد گاڑی کے حادثات کے واقعات میں کمی لانے کے لیے خون میں الکوہل کی مقدار کی حد یا بی اے سی کو پوائنٹ 08سے کم کرکے پوائنٹ 05فی صد کیا جائے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ کےہائی ویز پر ایک تہائی ڈرائیورز نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہیں، جِس کے باعث ہر سال 10000 کے قریب افراد ہلاک اور ایک لاکھ چھیالیس ہزار زخمی ہوتے ہیں۔
این ٹی ایس نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ گاڑیوں میں ایسے آلات نصب کیے جائیں جو نشہ کی حالت میں ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے سے اجتناب کرنے پر مجبور کریں، اور ایسے ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے سے باز رکھنے کے لیے اس طریقہٴکار پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
حفاظتی بورڈ نےامریکہ کی تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ بار بار قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
الکوحل سے بنے مشروب بنانے والے امریکی ادارے نے الکوہل کی حد کم کر کےپوائنٹ 05پر لانے کے فیصلے کے خلاف ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
اِس تجارتی تنظیم کی مینیجنگ ڈائریکٹر، سارہ لانگ ویل نے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو افراد گاڑی چلانے سے پہلے مناسب مقدار میں الکوحل لیتے ہیں، اُن پر مزید سختیاں زیادہ شراب پی کر گاڑی چلانے سے نہیں روک پائیں گی۔