رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا میں موسلادھار بارش اور بھاری برف باری متوقع


کیلی فورنیا شدید برف باری اور موسلادھار بارشوں کی زد میں۔
کیلی فورنیا شدید برف باری اور موسلادھار بارشوں کی زد میں۔

موسمیات سے متعلق امریکہ کے قومی ادارے نیشنل ویدر سروس نے پیر کو کہا ہےکہ کیلی فورنیا کے کچھ علاقوں میں تیز بارش اور بھاری برف باری کا امکان ہے، جس کے لیے مقامی آبادی کو تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ صورت حال اگلے دو روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

موسمیات کے ادارے نے مزید کہا ہے کہ صورت حال باد وباراں کے اس طاقت ور طوفان کےنتیجے میں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے جو کیلی فورنیا کو براہ راست نشانہ بنا رہا ہے۔

موسمیات کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ وسطی کیلی فورنیا میں پیر کے روز ساحلی علاقوں میں 7 سے 13 سینٹی میٹر کے لگ بھگ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز نسبتاً کم بارش ہو گی جس سے کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

کیلی فورنیا سے گزرنے والی ریاستی شاہراہ 89 برف باری سے اٹی پڑی ہے۔ 10 دسمبر 2022
کیلی فورنیا سے گزرنے والی ریاستی شاہراہ 89 برف باری سے اٹی پڑی ہے۔ 10 دسمبر 2022

ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور مٹی کے تودے پھسل سکتے ہیں۔

نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ نواڈا کے پہاڑی سلسلے میں چھ فٹ تک برف پڑ سکتی ہے جس سے اس علاقے میں آمدورفت خطرناک اور بعض صورتوں میں ناممکن ہو سکتی ہے۔

موسمیات کے ادارے نے انتباہ کیا ہے کہ بھاری برف باری اور برفانی تودے گرنے سے انفرااسٹرکچر کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG