رسائی کے لنکس

کانگریس اساتذہ کو ملازمتوں کی فراہمی میں مدد دے: صدر اوباما


امریکی صدر براک اوبامانے کہاہے کہ کانگریس سے ان کے ملازمتوں سے متعلق بل کی تاحال منظوری نہ ہونے کے باعث اساتذہ کو دوبارہ ملازمتیں دینے میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

اپنے ہفتے وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران ڈھائی لاکھ ٹیچرز اپنی نوکریوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے ریاستیں مزید اساتذہ کو دوبارہ ملازمت فراہم کرسکیں گی اور سخت بجٹ کےباعث انہیں اپنی ملازمتیں کھونے سے بچا سکیں گے۔

صدر اوباما نے کہا کہ ٹیچرز کو کلاس رومز میں واپس لانا اصل میں امریکی معیشت کو ترقی دینے کی سمت ایک قدم کے مترادف ہے۔

ادھر ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں کانگریس مین ایرک پالسن نے کہا کہ صدر اوباما کی پالیساں معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق پالیسی سے ملازمتوں کے نئے مواقعوں کو نقصان پہنچاہے ، خاص طورپر چھوٹے پیمانے کے کاروباروں میں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے پروگرام سے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ ہواہے۔

XS
SM
MD
LG