رسائی کے لنکس

صدر براک اوباما کی دوسری مدت کے لیے صدارتی مہم کا آغاز


صدر براک اوباما جمعے سے دوسری مدت کے لیے وسطی ریاست منی سوٹا میں اپنی صدارتی مہم شروع کررہے ہیں، جہاں وہ کانگریس پر یہ زور دیں گے کہ وہ سابق فوجیوں کو روزگار کی فراہمی کی کوششوں میں تیزی لائیں اور الیکشن کے لیے عطیات اکھٹے کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

صدر اوباما نے کانگریس کے کرنے کے کاموں کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جس کے تحت انہوں نے قانون سازوں پر زور دیاہے کہ سابق فوجیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کریں۔

اس تجویز کا مقصد عراق اور افغانستان کی جنگوں سے واپس آنے والے فوجیوں کو پولیس آفیسر ، فائر فائٹرز اور دیگر ایسے شعبوں میں روزگار فراہم کرنا ہے جہاں فوجی صلاحیتں استعمال میں لائی جاسکتی ہیں۔

صدر اوباما نے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیاہے اور وہائٹ ہاؤس کو توقع ہے کہ اس سے سوا لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

صدراتی انتخابات میں ممکنہ مد مقابل مٹ رومنی جمعے سے کیلی فورنیا میں اپنی صدراتی مہم شروع کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG