رسائی کے لنکس

چھوٹے جرائم میں ملوث 46 قیدیوں کی سزا معاف


صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک، مسٹر اوباما نے تقریباً 90 مجرموں کی سزا میں تخفیف کی ہے، اور یہ رہائی جن میں زیادہ تر منشیات کے استعمال کے جرم میں قید تھے، اور گذشتہ برس محکمہ انصاف کی جانب سے طے کیے گئے نئے اصولوں سے مطابقت رکھتے ہیں

امریکی صدر براک اوباما نے 46 غیر متشدد مجرموں کی قید کی سزا معاف کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں، جس کا مقصد ملک کے وفاقی قیدخانوں میں گنائش سے زیادہ مجرموں کو قید رکھنے کے دائمی مسئلے کی اصلاح کرنے میں مدد دینا ہے۔

پیر کو جاری ہونےوالی وائٹ ہاؤس کی ایک وڈیو میں، مسٹر اوباما نے بتایا ہے کہ یہ مرد و زن سنگین مجرم نہیں تھے، لیکن اکثریت ایسے ہی مجرمان کی ہے جو کم از کم 20 برس کی قید کاٹ رہے ہیں۔

صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک، مسٹر اوباما نے تقریباً 90 مجرموں کی سزا میں تخفیف کی ہے، اور یہ رہائی جن میں زیادہ تر منشیات کے استعمال کے جرم میں قید تھے، اور گذشتہ برس محکمہ انصاف کی جانب سے طے کیے گئے نئے اصولوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔

معافی نامے کے ذریعے اُن کو دی گئی سزا ختم کردی جاتی ہے اور ایسے مجرموں کو بری کردیا جاتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے وکیل، نیل اگلیسٹن نے کہا ہےکہ اُنھیں توقع ہے کہ 2017ء میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے، صدر مزید سزائیں معاف کردیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ مسٹر اوباما ’نیشنل ایسو سی ایشن فور ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل‘ سے خطاب کے دوران منگل کو عدالتی انصاف کےنظام میں بہتری لانے کے بارے میں اعلان کریں گے۔

XS
SM
MD
LG