رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا ’ایسٹر‘ کے موقع پر پیغام


امریکی صدر نے حضرت عیسیٰ کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ ان کی تعلیمات ہمیں اپنے ہمسایوں سے پیار کرنے کا درس دیتی ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں عیسائیوں کے تہوار ’ایسٹر‘ کے موقعے کو ’سال کا ایک خاص اور مقدس موقع‘ قرار دیا جب مسیحی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ ظہور اور یہودی مصر سے انخلاء کی خوشی مناتے ہیں۔

امریکی صدر نے حضرت عیسیٰ کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ ان کی تعلیمات ہمیں اپنے ہمسایوں سے پیار کرنے اور ہر کسی کو خدا کی مخلوق سمجھنے کا درس دیتی ہیں۔ صدر اوباما کے الفاظ، ’’یسوع مسیح کی تعلیمات صرف عیسائی مذہب کے لیے نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لیے ہیں۔‘‘

صدر اوباما کا کہنا تھا، ’’ یہودیت سے لے کر اسلام تک، ہندو مت سے لے کر سکھ مذہب تک ۔۔۔ ہر مذہب اپنے بہنوں اور بھائیوں کی خدمت کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ اور یہ کہتا ہے کہ دوسروں سے وہی سلوک کرو جیسے تم دوسروں کا سلوک اپنے ساتھ چاہتے ہو۔‘‘
XS
SM
MD
LG