رسائی کے لنکس

شام کے خلاف ممکنہ بین الاقوامی ردِ عمل پر تبادلہ خیال


امریکہ کہ صدر براک اوباما اور اُن کے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاندے (فائل فوٹو)
امریکہ کہ صدر براک اوباما اور اُن کے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاندے (فائل فوٹو)

امریکی اور فرانسیسی صدور نے شامی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال اور ممکنہ بین الاقوامی ردِ عمل پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

امریکہ کہ صدر براک اوباما نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاندے سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے شام میں شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے تناظر میں ممکنہ مربوط بین الاقوامی ردِ عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر اوباما اور صدر فرانسواں بین الاقوامی برادری کے ممکنہ ردِ عمل پر تبادلہ خیال کیا اور (اس معاملے پر) مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا‘‘۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شامی صدر بشار الاسد کی افواج کی جانب سے دارالحکومت دمشق کے قریب بدھ کو شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس گفتگو کے بارے میں مزید تفصیلات سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG