رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی کرغز صدر سے ملاقات


صدر براک اوباما نے کرغز صدر روزا اوتن بائیوا سے جمعے کو نیویارک میں ملاقات کے دوران ان پر زور دیا کہ وہ مزید ایسے اقدامات کریں جن سے رواں سال کرغزستان میں ہونے والے فسادات کو دوبارہ پھوٹنے سے روکا جاسکے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر نے اپنی کرغز ہم منصب کی طرف سے گذشتہ چند ماہ میں کرغزستان میں جمہوری اداروں کی تعمیر نو کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر اوباما نے کہا کہ کرغزستان میں تشدد کی وجوہات جاننے کے لیے ”قابل اعتماد بین الاقوامی انکوائری کمیشن“ بنایا جائے۔ انھوں نے آرگنائزیش آف سکیورٹی اینڈ کوآپریشن اِن یورپ کی طرف سے پولیس ایڈوائزی گروپ کی تعیناتی کا مشورہ بھی دیا۔

رواں سال جون میں کرغزستان میں ہونے والے فسادات میں بیسیوں افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس دوران صدر کرمان باقیوف کا تختہ بھی الٹ دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG