رسائی کے لنکس

اوباما مشرقِ وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں کی وضاحت کرینگے


اوباما مشرقِ وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں کی وضاحت کرینگے
اوباما مشرقِ وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں کی وضاحت کرینگے

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما مشرقِ وسطیٰ میں آنے والی حالیہ سیاسی تبدیلیوں اور القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی موت کے پسِ منظر میں خطے کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان جلد کرینگے۔

بدھ کے روز پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی تقریر میں عرب دنیا کے بجائے دیگر اہم موضوعات و مسائل کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

ترجمان کے بقول تاحال صدر اوباما کے مجوزہ خطاب کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے تاہم امکان ہے کہ امریکی صدر یہ تقریر آئندہ ہفتے کرینگے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صدر اوباما اپنے مجوزہ خطاب میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں اور ان پر امریکی ردِ عمل کی وضاحت کے ساتھ ساتھ اپنی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

اس سے قبل صدر اوباما نے 2009ء میں اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں خطاب کرکے مسلم دنیا کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کی پالیسیوں کی وضاحت کی تھی۔ صدر اوباما کے اس خطاب کو امریکہ اور مسلم دنیا کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی اور تعلقات میں بہتری کیلیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG