رسائی کے لنکس

امریکہ: ٹیکسوں میں دی گئی رعایت میں توسیع کا مطالبہ


امریکہ: ٹیکسوں میں دی گئی رعایت میں توسیع کا مطالبہ
امریکہ: ٹیکسوں میں دی گئی رعایت میں توسیع کا مطالبہ

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کی کمزور صورتِ حال کے پیشِ نظر کانگریس کو ملازمت پیشہ افراد کو دی گئی ٹیکسوں میں چھوٹ میں توسیع کرنا ہوگی

امریکہ کے صدربراک اوباما نے کانگریس پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ تنخواہ دار طبقے کو دی گئی ٹیکسوں میں چھوٹ کا دائرہ وسیع کرنےاوراس کی مدت میں توسیع کےمنصوبےکی فوری منظوری دے جس سے ایک کروڑ 60 لاکھ امریکیوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

رواں سال ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ کا تخمینہ 1000 ڈالر فی اوسط ملازم ہے جس کی مدت رواں ماہ کے اختتام پر پوری ہورہی ہے اوراس میں توسیع نہ کیے جانے کی صورت میں جنوری سے ملازمت پیشہ افراد کے ٹیکسوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کی کمزور صورتِ حال کے پیشِ نظر کانگریس کو ملازمت پیشہ افراد کو دی گئی ٹیکسوں میں چھوٹ میں توسیع کرنا ہوگی۔

صدر نےدی گئی چھوٹ کو 1500 ڈالرز اوسط کی شرح تک بڑھانےپر زور دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ان امریکیوں کو دی جانےوالی معاونت میں بھی توسیع کرنی چاہیئےجو طویل عرصے سے بےروزگار ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس میں تنخواہوں میں دی گئی چھوٹ میں اضافے اور بےروزگاروں کی فراہم کی جانے والی معاونت میں توسیع کے منصوبوں پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے تاہم ڈیموکریٹ اور ری پبلکن قانون ساز اس حوالے سے تاحال کسی اتفاقِ رائے پہ پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینیٹ نے گزشتہ ہفتے صدر اوباما کے تجویز کردہ اس منصوبے اور اس کے متبادل کے طور پر پیش کیے گئے ری پبلکن کے منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG