رسائی کے لنکس

اللبی کو پکڑنے پر اوباما کی امریکی افواج کی تعریف


صدر اوباما نے کہا کہ اِن بم حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جِن میں بہت سارے امریکی تھے، جِس بات کا امریکہ کے پاس واضح ثبوت موجود ہے

امریکی صدر براک اوباما نےمشتبہ دہشت گرد، ابو انس اللبی کو پکڑنے پر امریکی افواج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے سے روپوش ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ ابو انس جنھیں ہفتے کے دِٕن لیبیا میں حراست میں لیا گیا، اُسی نے 1998ء میں مشرقی افریقہ میں دو امریکی سفارت خانوں پر ہونے والے مہلک بم حملوں کی سازش تیار کی, اور یہ حملے کرائے تھے۔

منگل کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، صدر اوباما نے کہا کہ اِن بم حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جِن میں بہت سارے امریکی تھے، جِس بات کا امریکہ کے پاس واضح ثبوت موجود ہے۔

امریکی افواج نے اِس مشتبہ شخص کو ہفتے کی صبح سویرے طرابلس میں کار سے سفر کرتے ہوئے پکڑا، اور اُنھیں تفتیش کے لیے بحریہ کے ایک جہاز پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کارروائی پر لیبیا کی حکومت نے احتجاج کیا ہے، جِس نے اِس کارروائی کو اغوا کرنے کا واقعہ قرار دیتے ہوئے، ملک میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کرکے اُن سے اِس آپریشن کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔
XS
SM
MD
LG