رسائی کے لنکس

امریکہ: ایرئیل شیرون کے انتقال پر صدر اوباما کا تعزیتی پیغام


صدر اوباما کا کہنا تھا کہ، ’ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل ایریل شیرون کو الوداع کر رہا ہے، ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں‘۔

وائیٹ ہاؤس کی جانب سے سابق اسرائیلی وزیر ِ اعظم ایریل شیرون کی موت پر صدر اوباما کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

صدر اوباما کہتے ہیں کہ، ’امریکی عوام کے ایماء پر، مشیل اور میں اسرائیل کے سابق وزیر ِاعظم ایریل شیرون کی موت پر ان کے اہل ِخانہ اور اسرائیل کے عوام سے اس لیڈر کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جس نے اپنی زندگی اسرائیل کے لیے وقف کر دی‘۔

صدر اوباما کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ’ہم خطے میں امن اور دو ریاستی منصوبے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے جہاں اسرائیل اور فلسطین امن و آشتی سے رہ سکیں‘۔

صدر اوباما نے مزید کہا، ’ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل ایریل شیرون کو الوداع کر رہا ہے، ہم بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں‘۔
XS
SM
MD
LG